ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کشمیر میں سی آر پی ایف کے ایک اہلکار نے کرلی خود کشی

کشمیر میں سی آر پی ایف کے ایک اہلکار نے کرلی خود کشی

Sat, 24 Aug 2019 17:34:31    S.O. News Service

نئی دہلی، 24اگست(ایس ا ونیوز/آئی این ایس انڈیا)کشمیر میں تعینات سی آر پی ایف کے 33 سالہ اسسٹنٹ کمانڈر نے خود کو اپنی ہی بندوق سے گولی مار کر مبینہ طور پر خود کشی کر لی۔حکام نے ہفتہ کو بتایا کہ 40 ویں بٹالین کے ایم اروند اننت ناگ کے صدر علاقے میں اپنی رہائش گاہ پر مردہ ملے۔اروند براہ راست انٹری افسر کے طور پر 2014 میں مرکزی ریزرو پولیس فورس میں شامل ہوئے تھے،بنیادی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ شادی شدہ زندگی میں شاید کچھ مشکلات کے سبب انہوں نے یہ قدم اٹھایا۔فورس کے ایک سینئر افسر نے کہاکہ اس میں کوئی سازش نہیں ہے۔سوشل میڈیا پر بہت خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ اس واقعہ کی وجہ رہنے کی خراب حالات ہیں جو غلط ہے۔ افسر نے بتایا کہ مردہ افسر تمل ناڈو کے کویبٹور کا باشندہ تھا،لاش کو ان کے ہوم رہائش گاہ بھیجا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مبینہ خودکشی کے معاملے میں تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔


Share: